رانچی میں دو مقامات پر این آئی اے کے چھاپے

نئی دہلی۔25مارچ (سیاست ڈاٹ کام) این آئی اے نے دہشت گردوں سے پیسہ لینے کے معاملہ میں جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی میں دو مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ایجنسی نے رانچی کے ہیسل اور بیرو میں وکاس میوچل فنڈ لمیٹڈ کے دفتر پر چھاپے مارے ہیں۔ آج ممنوعہ بائیں تنظیم سے وابستہ دو لوگ سنتوش اوراوں اور روشن اوراوں کی گرفتاری کے تعلق سے چھاپے مارے گئے ہیں۔
انہیں گزشتہ 21مارچ کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے دہشت گردوں سے ملے پیسہ کو وکاس میوچل فنڈ میں لگایا تھا۔
ریلیز کے مطابق چھاپے دوران دو لیپ ٹاپ دو سی پی یو، ایک پین ڈرائیو اور مالیاتی لین دین سے وابستہ کئی قابل اعتراض دستاویز بھی برآمد کئے گئے ۔