انڈر ورلڈ کی کہانیوں پر فلم بنانے والے ڈائرکٹر رام گوپال ورما اب رومانٹک فلمیں بنانا چاہتے ہیں۔ رامو کا کہنا ہے ’’ستیہ 2 ‘‘ انڈرورلڈ پر بنی ان کی آخری فلم ہوسکتی ہے۔ انہیں نہیں لگتا ہے کہ وہ اس کے بعد کوئی گینگسٹر فلم بنائیں گے۔ ویسے بھی اب انڈر ورلڈ کا اثر زیادہ نہیں رہا وہ محبت کی کہانیوں پر مبنی فلمیں بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے پاس اس طرح کی دو اسکرپٹس تیار ہے۔ ایک مارشل آرٹس پر مبنی ہے اور اس کی شوٹنگ اس سال کے آخر میں شروع ہوگی۔
امیتابھ کو رامو سے کوئی اختلاف نہیں
امیتابھ بچن کا کہنا ہے کہ رام گوپال ورما سے انہیں کوئی پریشانی نہیں ہے اور ان کے ساتھ کام کرنا انہیں اچھا لگتا ہے۔ امیتابھ نے رام گوپال ورما کے ساتھ سرکار اور سرکار راج، نشبد، آگ اور ڈپارٹمنٹ جیسی فلموں میں کام کیا ہے۔ امیتابھ نے کہا کہ میں نے رام گوپال ورما کے ساتھ کئی فلموں میں کام کیا ہے اگر ایک فلم ناکام ہو جانے سے رشتے ٹوٹ جاتے ہیں تو یہ غلط بات ہے۔ واضح ہو کہ امیتابھ کی فلم بڈھا ہوگا تیرا باپ کے لئے رام گوپال ورما نے انہیں کچھ رائے دی تھی جس کے بعد سے قیاس لگایا گیا کہ یہ امیتابھ کو پسند نہیں آیا اور امیتابھ نے رامو سے دوری بنالی ہے۔ لیکن امیتابھ نے اب اس سلسلہ میں اپنی وضاحت دے دی ہے۔