پٹنہ ۔ 28 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) این ڈی اے کے متعدد لیڈروں نے آج مرکزی وزیر برائے امور صارفین غذا و عوامی نظام تقسیم رام ولاس پاسوان کی جانب سے منعقدہ افطار پارٹی میں شرکت کی۔ اس موقع پر رام ولاس پاسوان نے شرکاء کا خیرمقدم کیا اور ملک و ریاست بہار کی ترقی کیلئے دعا کی۔ راشٹریہ لوک سمتا پارٹی صدر و ریاستی وزیر اپندر کشواہا نے روزہ دار شرکاء کیلئے نماز کا خصوصی اہتمام کیا تھا۔ بہار لیجسلیٹیو کونسل کے صدرنشین اودیش نارائن سنگھ، کونسل میں قائد اپوزیشن سشیل کمار مودی، اسمبلی میں قائد اپوزیشن نند کشور یادو اور بی جے پی کے قومی ترجمان شاہنواز حسین بھی افطار پارٹی میں موجود تھے۔