رام ناتھ کووند نے کسانوں کیلئے موبائیل ایپ لانچ کیا

نے پی ٹا۔ 12 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) صدرجمہوریہ ہند رام ناتھ کووند نے میانمار میں کسانوں کیلئے ایک موبائیل ایپ لانچ کیا اور زرعی تحقیق اور تعلیم کے فروغ کے لئے ایک مرکز کو بھی قوم سے معنون کیا۔ یاد رہے کہ صدرجمہوریہ اس وقت میانمار کے دو روزہ دورہ پر ہیں جہاں وہ ہندوستان کی ’’ایکٹ ایسٹ پالیسی‘‘ اور نیرہڈ فرسٹ پالیسی‘‘ کے تحت اعلیٰ سطحی دو رخی ملاقات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ دریں اثناء وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے بتایا کہ صدرجمہوریہ نے ایگری ٹیک پر موبائییل ایپ لانچ کیا جبکہ ایڈوانسڈ سنٹر فار ایگریکلچرل ریسرچ اینڈ ایجوکیشن (ACARE) موقوعہ بیزین اگریکلچرل یونیورسٹی کو میانمار کے عوام سے معنون کیا۔ بعدازاں صدرجمہوریہ اور خاتون اول سویتا ٹوسٹی دورہ کے دوسرے مرحلے میں میانمار کے ینگون انٹرنیشنل ایرپورٹ پہنچے جہاں وزیراعلیٰ ینگون فیومین تھین نے دیگر اعلیٰ سطحی عہدیداروں کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔