الہ آباد ۔ /28 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے وزیر سدھارتھ ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ انہیں یقین ہے کہ سپریم کورٹ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کی تائید میں فیصلہ کرے گی اور یہ مندر 2019 ء سے پہلے تعمیر ہوجائے گا ۔ یو پی کے وزیر صحت نے دعویٰ کیا کہ مسلم برادری کے لوگ بھی رام مندر چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہاں رام مندر پہلے ہی سے موجود ہونے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔ ہم چاہتے ہیں کہ ایک شاندار رام مندر تعمیر کیا جائے ۔ وہ ایک کتاب کی رسم اجراء میں شرکت کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک تیزی سے بدل رہا ہے جو لوگ طلاق ثلاثہ کی تائیدکرتے تھے اب متفق ہیں کہ یہ غلط تھا ۔ 90 فیصد عوام جنہوں نے ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر پر اعتراض کیا تھا اب یہاں ایک شاندار مندر چاہتے ہیں ۔