احمد آباد ۔ /26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وشواہندو پرشید لیڈر پروین توگاڑیہ نے آج مرکز پر زور دیا کہ وہ رام مندر کی تعمیر کیلئے قانون سازی کرے ۔ سردار ولبھ بھائی پٹیل کی راہ پر گامزن ہوتے ہوئے قانون کی راہ ہموار کرنا چاہئیے ۔ یہاں ہندو سمیلن سے خطاب کرتے ہوئے توگاڑیہ نے وی ایچ پی کیڈرپر زور دیا کہ وہ ایودھیا مارچ کی تیاری کریں ۔ اگر مرکز جلد سے جلد قانون بنانے میں ناکام ہوتا ہے تو وی ایچ پی کے کارکنوں کو رام مندر کی تعمیر کیلئے آگے آنا ہوگا ۔ مسلمانوں کے ساتھ تصفیہ کرنے سے بہتر ہے کہ قانون سازی کرلی جائے ۔