رام مندر کی بہرصورت تعمیر : توگاڑیہ

غازی آباد۔ 6 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وی ایچ پی لیڈر پراوین توگاڑیہ نے آج کہا کہ ایودھیا میں رام مندر بہرصورت تعمیر ہوگا۔ یہ ہندوؤں کے اعتقاد اور عزتِ نفس کا معاملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی صورت میں ایودھیا میں رام مندر تعمیر کیا جائے گا۔ توگاڑیہ نے تبدیلی مذہب پر مکمل امتناع کا بھی مطالبہ کیا۔