رام مندر کیلئے مودی حکومت کو جگانے شیوسینا کا 24 ڈسمبر کوجلوس

ممبئی ۔ /4 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) شیوسینا کے صدر ادھو ٹھاکرے نے آج کہا کہ نریندر مودی حکومت کمبھ کرن کی نیند رام مندر مسئلہ پر سوراہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اسے جگانے کیلئے 24 ڈسمبر کو جلوس نکالیں گے ۔ ٹھاکرے نے اپنے فیصلہ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جلوس سے قبل پارٹی کے عہدیداروں ، ارکان اسمبلی اور ارکان پارلیمنٹ کا ایک اجلاس منعقد کیا جائے گا ۔