رام مندر کیلئے لوک سبھا میں پرائیویٹ بل ممکن

نئی دہلی ۔ 27 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر دہلی بی جے پی منوج تیواری نے آج کہا کہ وہ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کیلئے ضرورت پڑے تو لوک سبھا میں پرائیویٹ ممبر بل لائیں گے۔ وشوا ہندو پریشد قائدین کے ساتھ میٹنگ کے دوران تیواری نے کہا کہ وہ لوک سبھا اور پارٹی کے اندرون پرزور وکالت کریں گے کہ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کیلئے قانون بنایا جائے۔ شمال مشرقی دہلی کے نمائندہ رکن پارلیمنٹ اور دہلی بی جے پی کے سربراہ تیواری سے ان کی قیامگاہ پر وی ایچ پی کے وفد نے ملاقات کی اور انہیں رام مندر کے بارے میں یادداشت پیش کی ۔ تیواری نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ ضرورت پڑنے پر وہ خانگی رکن کا بل لائیں گے۔