جئے پور ۔ 29 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : بی جے پی کے اقلیتی مورچہ کے قومی صدر عبدالرشید انصاری نے ہفتہ کے دن کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے بارے میں قطعی ہوگا اور اس کی تعمیل کی جائے گی ۔ بی جے پی قائد راجستھان کے دارالحکومت میں پارٹی کے اقلیتی مورچہ کے نمائندوں سے ملاقات کررہے تھے ۔
پروین توگاڑیہ کا رام مندر کیلئے لکھنو تا ایودھیا جلوس
جئے پور ۔ 29 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : بین الاقوامی ہندوپریشد کے صدر پروین توگاڑیہ نے آج کہا کہ وہ لکھنو سے ایودھیا تک 21 اکٹوبر کو جلوس نکالیں گے تاکہ رام مندر کی تعمیر کے لیے زور ڈالا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر بی جے پی حکومت طلاق ثلاثہ کو ایک جرم قرار دینے کیلئے آرڈیننس جاری کرسکتی ہے تو ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے لیے ایسا کیوں نہیں کرسکتی ۔ انہوں نے کہا کہ ایودھیا سے نئی دہلی تک لوگوں نے ایک چپراسی کو وزیراعظم بنادیا صرف اس لیے کہ وہ بی جے پی سے تعلق رکھتا تھا لیکن رام مندر ہنوز ایک خواب بنا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر بی جے پی طلاق ثلاثہ کو جرم قرار دینے کے لیے آرڈیننس جاری کرسکتی ہے تو ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے لیے کیوں نہیں کرسکتی ۔ انہوں نے کہا کہ انسانی وقار برقرار رکھنے کی بات کا ہر ذات کے لوگ احترام کرتے ہیں ۔ دہلی میں بی جے پی کا نیا ہیڈکوارٹر تعمیر کرنے پر برہم توگاڑیہ نے کہا کہ اس پر 500 کروڑ روپئے صرف کیے گئے ۔۔