رام مندر مسئلہ پر مودی اور بھگوت پر توگاڑیہ کی تنقید

ناگپور ۔ 7اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وی ایچ پی کے سابق قائد پراوین توگاڑیہ نے آج وزیراعظم نریندر مودی اور آر ایس ایس سنچالک موہن بھگوت کو ان کے ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے تیقن سے انحراف کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ۔ انہوں نے کہاکہ ہندو راشٹر میں مسلمانوں کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے ۔ بھگوت نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ آر ایس ایس کے ہندو راشٹر کا مطلب یہ نہیں کہ اس میں مسلمانوں کی کوئی جگہ نہیں ہوگی ۔ توگاڑیہ نے پریس کانفرنس میں کہاکہ اگر گاؤ ہتھیا کے بغیر ہندو توا نہیں ہوسکتی تو لوجہاد سنگباری کرنے والوں اور پاکستانی پرچم کشمیر میں لہرانے والوں کیلئے بھی ہندو راشٹر میں کوئی جگہ نہیں ہوسکتی ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ آر ایس ایس ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے تیقن سے انحراف کررہی ہے ۔