فرنویز اور ادھو ٹھاکرے کی مشترکہ پریس کانفرنس میں بالواسطہ نوک جھونک
ممبئی ۔29جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر مہاراشٹرا دیویندر فرنویز نیشیو سینا پر ’’ دھمکیاں دے کر وصولی کرنے والی ‘‘ کہتے ہوئے تنقید کی‘ جب کہ شیو سینا کے صدر ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ وہ اس پر کوئی ظاہر نہیں کریں گے ‘ تاہم انہوں نے بی جے پی پر تنقید کے سلسلہ میں خاموشی اختیار کی ‘ صرف اتنا کہا کہ اُس نے جو انتخابی وعدہ کیا تھا کہ ایودھیا میں رام مندر تعمیر کیا جائے گا اس کی تکمیل سے قاصر رہی ۔ کل رات بی جے پی کے ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے فرنویز نے شیوسینا کو دھمکیاں دے کر وصولی کرنے والی قرار دیا اور کہا کہ اس تنظیم کا ممبئی پر گذشتہ 20سال سے غلبہ شہر کیلئے بڑے نقصان کی وجہ بنا ہے ۔ انہوں نے 21فبروری کو ممبئی میں بلدی انتخابات مقرر ہے ۔ فرنویز قبل ازیں کہہ چکے ہیں کہ کوئی بھی صرف اس لئے وزیراعظم نہیں بن جاتا کہ اس نے لال قلعہ سے تقریر کی ہے ۔ اسی طرح کوئی بھی لارڈ کرشنا صرف اس لئے نہیں بن جاتا کیونکہ وہ ایسا سمجھتا ہے ۔ ادھو ٹھاکرے نے بی جے پی کے ممبئی صدر اشیش شیلر کا نام نہیں لیا جنہوں نے کل کے جلسہ عام میں مہاراشٹرا کا تقابل مہابھارت کے میدان جنگ سے کیا تھا اور توقع ظاہرکی تھی کہ وہ شیوسینا کے خلاف جنگ میں کرشنا کا کردار ادا کریں گے ۔ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ فرنویز نے جو کچھ کہا ہے میں اس کے بارے میں زیادہ بات چیت نہیںکروں گا ‘ کیونکہ میرے حلق میں درد ہے ۔ انہوں نے فرنویز کے کل رات حلق کی درد کی وجہ سے تقریر کے دوران دو مرتبہ پانی پینے کا بالواسطہ حوالہ دیا ۔ ٹھاکرے نے کہا کہ میں اس بارے میں کچھ نہیں کہوں گا ۔ ممبئی انتخابات میں عوام اس کا جواب دیں گے ۔ قبل ازیں ان ( فرنویز) کی شبیہہ مسخ کی گئی تھی اب اندیشہ ہے کہ ان کی شبیہہ بحیثیت ’’ غنڈوں کا چیف منسٹر ‘‘ بن چکی ہے ۔ بی جے پی پر اپنے ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے انتخابی وعدہ کی عدم تکمیل پر تنقید کرتے ہوئے ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ بی جے پی کو اُن اینٹوں کی طرف دیکھنا چاہیئے رام مندر کی تعمیر کیلئے جمع کی گئی تھیں ۔