رام مندر تعمیر کی جائے گی : مختار عباس نقوی

بوکارو ۔ 19 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : بی جے پی لیڈر مختار عباس نقوی نے آج رام مندر ایجنڈہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی اقتدار پر آنے کے بعد اس مسئلہ پر پیش رفت کرے گی ۔ حالانکہ بی جے پی رام مندر مسئلہ کو ممکنہ حد تک چھیڑنے سے گریز کررہی ہے ۔ انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم رام مندر کی تعمیر چاہتے ہیں اور حکومت تشکیل دینے کے بعد دستوری دائرہ کار میں اس مسئلہ کو حل کرنے کا راستہ تلاش کیا جائے گا ۔ مختار عباس نقوی کا یہ تبصرہ بی جے پی کے لیے نئی مشکل کھڑی کرسکتا ہے کیوں کہ پارٹی نے انتخابات میں رام مندر مسئلہ کو پس پشت ڈالدیا ہے اور حال ہی میں جاری کردہ انتخابی منشور میں بھی صرف سرسری تذکرہ کیا ہے ۔۔