رام مندر :آ ج نیاس کا اجلاس

ایودھیا ۔ 15 جون ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) رام جنم بھومی نیاس ٹرسٹ کا کل ایک اہم اجلاس منعقد ہورہا ہے جس میں رام مندر کی تعمیر کے تعلق سے فیصلے کئے جائیں گے ۔ بی جے پی کے سابق رکن پارلیمنٹ اور نیاس کے سینئر رکن رام ولاس ویدانتی نے بتایا کہ یہ اجلاس بابری مسجد احاطہ سے متصل منی رام داس چھاؤنی مندر میں منعقد ہورہا ہے ۔ انھوں نے کہاکہ رام مندر کی تعمیر کے تعلق سے بعض اہم فیصلے کئے جائیں گے ۔ ویدانتی نے بتایا کہ مرکز نے مندر کی تعمیر کے تعلق سے کوئی مثبت اشارے نہیں دیئے ہیں۔ اس اجلاس میں وی ایچ پی کے سینئر قائدین بشمول اشوک سنگھل ، پروین توگاڑیہ کے علاوہ صدر نیاس مہنت نریتیا گوپال داس کی شرکت متوقع ہے ۔