رام سیتوپر موقف کی وضاحت کیلئے مرکز کو عدالت کی مہلت

نئی دہلی۔26نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سپریم کورٹ نے آج مرکز کو چار ہفتہ کی مہلت دی تاکہ وہ بی جے پی قائد سبرامنیم سوامی کی درخواست پر جواب داخل کرسکے ۔ سبرامنیم سوامی نے خواہش کی تھی کہ ان کی 2009ء کی درخواست سے دستبرداری اختیار کرلی جائے جو سیتو سمدرم پراجکٹ کے بارے میں پیش کی گئی تھی ۔ حکومت نے فیصلہ کیا تھا کہ مذہبی عقائد پر مبنی پل رام سیتو کو منہدم نہ کیا جائے ۔ چیف جسٹس ایچ ایل دھتو اور ارون مشرا پر مشتمل بنچ نے مرکز کی جانب سے مقدمہ کی پیروی کیلئے اسے مہلت دی ۔ تاکہ وہ اپنا موقف واضح کرسکیں۔