الہ آباد ۔ 30 اگست (سیاست ڈاٹ کام) الہ آباد ہائیکورٹ نے آج نوئیڈا کے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ رام دیو کو پتانجلی کے یوگ سنستھان کیلئے مختص کردہ اراضی کو پتانجلی کھیت کاروباری مقاصد کیلئے استعمال کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔ ایک درخواست کے مفاد عامہ میں اس اراضی کے مختص کرنے کو چیلنج کرتے ہوئے کہا گیا ہیکہ اس اراضی پر 6 ہزار درخت اگائے جارہے ہیں جس سے علاقہ کے ماحولیات میں خطرناک انحطاط پیدا ہوگا۔ الہ آباد ہائیکورٹ نے اس درخواست مفاد عامہ کی بنیاد پر مختص اراضی کے استعمال پر یہ پابندیاں عائد کی ہیں۔ عدالت نے گوتم بدھ نگر کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو بھی ہدایات جاری کی ہیں۔