جئے پور ، 24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) درگاہ اجمیر شریف کے دیوان ذین العابدین علی خان نے آج کہا کہ حساس مسائل جیسے رام جنم بھومی۔ بابری مسجد کیس کا حل سپریم کورٹ پر منحصر ہے۔ وہ اجمیر میں خواجہ معین الدین چشتی ؒ کے رواں عرس کے موقع پر مختلف درگاہوں کے سجادگان سے مخاطب تھے۔ انھوں نے تمام مذاہب کے رہنماؤں سے اپیل بھی کی کہ اس کیس میں فاضل عدالت کے فیصلے کا انتظار کریں اور اس کے فیصلے کا احترام کیا جائے۔