راما گنڈم میں درجہ حرارت 43 ڈگری سیلسیس

حیدرآباد۔ 27 اپریل (سیاست نیوز) تلنگانہ میں کل کئی مقامات پر ہلکی سے اوسط بارش یا بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے بلیٹن کے بموجب راماگنڈم میں آج سب سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ نلگنڈہ اور بھدراچلم میں 42.8 جبکہ کھمم میں 42.6 ڈگری سیلسیس اور حیدرآباد میں 41 ڈگری سیلسیس رہا۔ تلنگانہ میں کل بھی بعض مقامات پر درجہ حرارت معمول سے 2 تا 4 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ سمندر میں تیز ہواؤں کے سبب شمالی تلنگانہ اور پڑوسی کرناٹک کے موسم میں تبدیلی آئی اور اس کے اثر سے بارش کا امکان ہے۔