حیدرآباد۔11مئی ( پی ٹی آئی) میٹرو پولیٹن سیشنس کی ایک عدالت نے بانی ستیم کمپیوٹرس کے بانی بی راما لنگا راجو اور دیگر 9 کیلئے آج ضمانت منظور کی اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے سابق ادارے کے حسابات میں کروڑوں روپئے کی دھوکہ دہی کے جرم میں دی گئی سات سال کی سزائے قید بامشقت کو معطل کردیا ۔ ان تمام کو تحت کی ایک عدالت میں جرم کا مرتکب قرار دیئے جانے کے بعد بمشکل ایک ماہ قبل تحویل میں لیا گیا تھا اور فی الحال وہ چرلہ پلی جیل میں زیر قید تھے ۔ خصوصی جج برائے اقتصادی جرائم ایم لکشمن نے کہا کہ راجو اور ان کے بھائی بی راما راجو کو فی کس ایک لاکھ روپئے کے شخصی مچلکوں اور مساوی رقم کی سزاء معطل کردی گئی ۔ جج نے مزید کہا کہ ’’ وہ ( درخواست گذار) ضمانت پر رہائی کی تاریخ سے اندرون چار ہفتے تحت کی عدالت میں اس رقم کا دسواں حصہ جمع کرسکتے ہیں ‘ دیگر آٹھ درخواست گذاروں کو فی کس 50,000 روپئے کے شخصی مچلکوں اور مساوی رقم کی ضمانتوں پر راحت دیتے ہوئے سزاء معطل کی گئی اور ضمانت پر رہائی کا حکم جاری کیا گیا ۔ ان تمام کو بھی ضمانت پر رہائی کی تاریخ سے اندرون چار ہفتہ رقم کا دسواں حصہ عدالت میں جمع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ ستیم دھوکہ دہی کیس کے اصل مجرم کے راما لنگا راجو اور دوسروں نے گذشتہ ہفتہ سیشنس کی عدالت میں اپیل کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ کی عدالت کی طرف سے جرم کے مرتکب قرار دیئے جانے اور سزاؤں کے اعلان کو چیلنج کیا تھا ۔ اس عدالت نے 9اپریل کو راما لنگا راجو اور ان کے بھائی کے بشمول 9ملزمین کو ستیم کمپیوٹرس کے کھاتوں میں کروڑوں روپئے کیدھوکہ دہی کے جرم کا مرتکب قرار دیا تھا ۔