رامائن کا مسلم ٹیچر نے اردو ترجمہ کیا

کانپور ۔ یکم جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور اخوت کا فیضان پہنچاتے ہوئے ایک مسلم ٹیچر اور مصنف نے رامائن کا اردو ترجمہ کیا ۔ ماہی طلعت صدیقی شہر کا متوطن ایک ٹیچر گذشتہ دو سال سے ترجمہ کے کام میں مصروف تھا ۔ اُس نے امید ظاہر کی کہ مسلم فرقہ کے افراد اب رامائن کی خوبیوں سے واقف ہوجائیں گے ۔ طلعت کو اس رزمیہ کی ایک نقل بدری نارائن تیواری سے جو کانپور کا متوطن ہے حاصل ہوئی تھی ۔ اُسی نے اردو ترجمہ کا مشورہ دیا تھا تاکہ یہ مسلم برادری کی رسائی میں آجائے ۔ تمام مذہبی صحیفوں کی طرح رامائن بھی امن و اخوت کا پیغام دیتی ہے ۔ صدیقی نے پی ٹی آئی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اُسے اردو ترجمہ کرتے ہوئے امن و سکون کا احساس ہوا ۔