نئی دہلی 26 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) اپنے قائدین کو قانونی نوٹسیں ملنے سے بے پرواہ کانگریس نے فیصلہ کیا ہے کہ رافیل معاملت کے خلاف اپنی مہم کو تیز کیا جائیگا ۔ پارٹی کا ادعا ہے کہ اس معاملت میں وزیر اعظم نریندر مودی کے دوست صنعتکار کو فائدہ پہونچانے تبدیلی کی گئی تھی ۔ کانگریس اس مسئلہ پر ایک ماہ طویل احتجاج منعقد کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے ۔ کانگریس نے عوام میں تک اس معاملت کو پہونچانے اور نریندر مودی حکومت کو بے نقاب کرنے کئی پروگرامس تیار کئے ہیں۔ کانگریس پارٹی کی جانب سے ضلع اور ریاستی سطح پر مارچ منعقد کئے جائیں گے اور دیگر احتجاج بھی منظم کئے جائیں گے ۔ پارٹی کا الزام ہے کہ یہ ہزاروں کروڑ روپئے کا اسکام ہے ۔ اس کے علاوہ سینئر پارٹی قائدین اس مسئلہ پر پریس کانفرنس بھی منعقد کرینگے ۔ 6 ستمبر تک پریس کانفرنسوں کے ذریعہ حقائق کا انکشاف کیا جائیگا جو تبدیل شدہ معاملت سے متعلق ہونگی ۔ اس کے بعد ضلع سطح کے احتجاج شروع ہونگے ۔