حیدرآباد 4 اکٹوبر ( این ایس ایس ) سی پی آئی نے رافیل معاملت کے مزید الجھنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ یہ واضح ثبوت موجود ہیں کہ اس میںمرکز ‘ وزیر اعظم اور وزیر اعظم کا دفتر ملوث ہیں۔ سی پی آئی جنرل سکریٹری ایس سدھاکر ریڈی نے کہا کہ حکومت کا یہ ادعا ہے کہ رافیل معاملت رازداری میں آتی ہے تاہم سابق صدر فرانس نے کہا ہے کہ اس معاملت کی قیمت کا سر عام اعلان کیا جاسکتا ہے اور اس پر انہیں کوئی اعتراض نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ طیاروں کی کوتین گنا زیادہ قیمت دے کر خریدا گیا ہے ۔ انہوں نے سوال کیا کہ آخر ایچ اے ایل کو اس معاملت سے دور کیوں کیا گیا ؟ ۔ انہوں نے اس سارے معاملہ کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سی پی آئی اور دوسری جماعتوں نے 24 اکٹوبر کو رافیل معاملت پر ایک قومی کنونشن بھی منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔