رافیل سودے کی تفصیلات کے اظہار سے فضائیہ کا انکار

نئی دہلی ۔ /5 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی اور فرانسیسی عہدیداروں کے درمیان 3 فیصد رافیل طیارے سربراہ کرنے کے معاہدے پر دستخط کرنے کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے ہندوستانی فضائیہ نے کہا کہ وہ رافیل سودے کی تفصیلات کا انکشاف کرنے سے قاصر ہے کیونکہ نوعیت کے اعتبار سے یہ انتہائی راز کی اطلاعات ہیں ۔ حکومت ہند اور حکومت فرانس نے /23 ستمبر 2016 ء کو رافیل طیاروں کی سربراہی کا معاہدہ طئے پایا تھا ۔ حق معلومات قانون کے تحت کئے ہوئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ہندوستانی فضائیہ نے کہا کہ تفصیلات کا انکشاف ناممکن ہے ۔ کیونکہ یہ صیغہ راز کی اطلاعات ہیں جن کا انکشاف ملک کی صیانت کے خلاف ہوگا ۔