رافیل سودا:جیٹلی کا ادعا مسترد ، جے پی سی کے مطالبہ کا احیاء

نئی دہلی۔ 29 اگست (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس اور حکومت کے درمیان رافیل سودے پر زبانی تکرار آج شدت اختیار کر گئی جبکہ اپوزیشن پارٹی کانگریس نے وزیر فینانس ارون جیٹلی کے اس ادعا کو مسترد کردیا کہ حکومت کا شراکت داروں کے انتخاب سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ صدر کانگریس راہول گاندھی نے اپنے ٹوئٹر پر جیٹلی کے اس ادعا کو مسترد کردیا۔