رافیل اور S-400 سے فضائیہ کی صلاحیت میں اضافہ

چینائی ۔ 8 اکتوبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی فضائیہ ہمیشہ کسی بھی ہنگامی حالت کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہتا ہے ۔ 36 رافیل جٹ طیاروں کی تیاری اور S-400فضائی دفاعی نظام کی خریداری سے اس کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا ۔ ایر چیف مارشل ڈی ایس دھنوا نے کہا کہ فوج اپنی 86 ویں سالگرہ منارہی ہے ۔ ہندوستانی فضائیہ انتہائی چوکس ہے اور فضائی دفاعی نظام اور جٹ لڑاکا طیاروں کی خریداری سے اس کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوگا ۔ مختصر نوٹس پر ہندوستانی فضائیہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔