راشٹریہ کیمیکلس اینڈ فرٹیلائیزرس ممبئی میں تقررات

آن لائن ادخال درخواست کی آخری تاریخ /8 مارچ مقرر
حیدرآباد ۔ /28 فبروری (سیاست نیوز) راشٹریہ کیمیکلس اینڈ فرٹیلائیزرس لمیٹیڈ ممبئی (آر سی ایف ایل) کی جانب سے مخلوعہ 154 جائیدادوں پر تقررات کیلئے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں ۔ جن میں ڈائرکٹر آف اپرنٹیس شپ ٹریننگ ( آر ڈی اے ٹی) میں 87 ٹریڈ اپرنٹیس ، بورڈ آف اپرنٹیس شپ ٹریننگ ( بی او اے ٹی) میں 67 ڈپلوما ٹرینی جائیدادیں مخلوعہ ہیں ، تربیتی مدت ڈپلوما ٹرینی کیلئے ایک سال اور ٹریڈ اپرنٹیس کیلئے شعبہ جات کے مطابق ایک سال 15 ماہ یا دو سال ہوگی ۔ شعبہ جات کے اعتبار سے مخلوعہ ویلڈر (جی اینڈ ای) 2 ، مشنسٹ 3 ، الیکٹریشین 10 ، مینٹیننس میکانیکل کیمیکل پلانٹ ( ایم ایم سی پی) 12 ، بائیلراٹنڈنٹ 4 ، اٹنڈنٹ آپریٹر کیمیکل پلانٹ ( اے او سی پی) 30 ، انسٹرومنٹ میکانک کیمیکل پلانٹ (آئی ایم سی پی) 10 ، لیباریٹرس اٹنڈنٹ کیمیکل پلانٹ ( ایل اے سی پی) 2 ، میڈیکل لیباریٹری ٹیک (پاتھالوجی) 2 ، میڈیکل لیباریٹری ٹیک (ریڈیالوجی) 1 ، لائبریری اسسٹنٹ 1 ، اسٹونو گرافر( انگلش) 8 ، ڈپلوماکیمیکل 19 ، میکانیکل 18 ، الیکٹریکل 12 ، انسٹرومنٹیشن 8 ، سیول 3 ، میڈیکل لیاب ٹیک 5 ، کمپیوٹر / آئی ٹی 2 ہیں ۔ اسٹائیفنڈ ڈپلوما ٹرینی کیلئے 5000/- ، ٹریڈ اپرنٹیس شعبہ جات کے لحاظ سے 6,381/- ، 7292/- اور 8204/- روپئے ادا کیا جائے گا ۔ قابلیت ٹریڈ اپرنٹیس میں اے او سی پی ، آئی ایم سی پی ، ایل اے سی پی شعبہ جات کی جائیداد کیلئے کم از کم 50% نمبرات سے بی ایس سی / کیمسٹری / فزکس اور بقیہ جائیدادوں کیلئے انٹرمیڈیٹ یا اس کے مماثل تعلیمی قابلیت ، ڈپلوما ٹرینی کیلئے کم از کم 50% نمبرات سے متعلقہ شعبہ میں انجنیئرنگ ڈپلوما / میڈیکل لیاب ٹکنیشین میں کامیابی حاصل کئے ہوئے ہوں ۔ امیدوار کی عمر 01-11-2017 تک ٹریڈ اپرنٹیس میں سے اے او سی پی ، آئی ایم سی پی ، ایل اے سی پی شعبہ جات کیلئے ڈپلوما ٹرینی کی 25 سال اور ٹریڈ اپرنٹیس میں بقیہ شعبہ جات کیلئے 21 سال سے زائد نہ ہو اور انتخاب میرٹ لسٹ ، میڈیکل ٹسٹ کے ذریعہ کیا جائے گا ، درخواست آن لائن کرنا ہوگا ۔ آن درخواست دینے کی آخری تاریخ /8 مارچ مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے ویب سائٹ www.rcfltd.com ملاحظہ کریں ۔