راشن کارڈ کو آدھار سے مربوط کرنے جیون ریڈی کا مطالبہ

حیدرآباد۔ 8؍جولائی (آئی این این)۔ سابق وزیر ٹی جیون ریڈی نے حکومت تلنگانہ کو مشورہ دیا کہ راشن کارڈس کو آدھار کارڈس سے مربوط کیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ ماضی میں حکومت نے کارڈس کے استفادہ کنندگان کی آنکھ کی پتلیوں سے مربوط کرتے ہوئے عوامی نظام تقسیم کو نقائص سے پاک بنانے کی تجویز رکھی تھی۔ یہ اسکیم شروع نہیں کی جاسکی، لیکن ٹی آر ایس حکومت راشن کارڈس کو آدھار کارڈس سے مربوط کرتے ہوئے بوگس راشن کارڈس ختم کرسکتی ہے۔