راشن ڈیلرس کے مسائل کو حل کرنے کا مطالبہ

اندرا پارک پر دھرنا، پدما دیویندر گوڑ اور کودنڈا رام کا خطاب
حیدرآباد ۔ 2 ۔ مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ راشن ڈیلرس ویلفیر اسوسی ایشن نے اپنے دیرینہ حل طلب مسائل کی یکسوئی کے مطالبہ پر آج صدر اسوسی ایشن مسٹر این راجو کی زیر قیادت اندرا پارک پر بڑے پیمانے پر احتجاجی دھرنا پروگرام منظم کیا ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی مسز ایم پدما دیویندر ریڈی اور پروفیسر کودنڈا رام نے بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت کر کے احتجاجی راشن ڈیلرس سے اظہار نے یگانگت کی۔ اس موقع پر صدر تلنگانہ اسٹیٹ راشن ڈیلرس ویلفیر اسوسی ایشن مسٹر این راجو نے احتجاجی جلسہ عام کو مخاطب کرتے ہوئے مرکزی و ریاستی حکومتوں سے پر زور مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر شانتا کمار کمیٹی کی سفارشات پر عمل نہ کریں بلکہ عوام کو راشن کی سربراہی کو عوامی نظام تقسیم کے تحت حسب سابق طریقہ کار پر عمل کیا جائے تاکہ لاکھوں راشن ڈیلرس کو پیش آنے والے معا شی مسائل کے بحران سے محفوظ رکھنے کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی کئی مشکلات کاسامنا کرنا پڑے گا ۔ انہوں نے حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ وہ راشن ڈیلروں کو سرکاری ملازمین کی حیثیت سے تسلیم کریں اور 5 کیلو گرام کے گیس سلینڈرس کی فروخت کو راشن شاپس کے ذمہ کئے جائیں۔ علاوہ راشن ڈیلروں کو گروپ انشورنس اور ہیلت کارڈس کی بھی فراہمی کے علاوہ دیگر حسب ضرورت سہولتیں مہیا کئے جائیں ۔ اس موقع پر جنرل سکریٹری تلنگانہ اسٹیٹ راشن ڈْلرس ویلفیر اسوسی ایشن مسٹر اے سنجیو ریڈی، خازن اسوسی ایشن مسٹر ایم وی پرکاش گپتا کے علاوہ دیگر ضلعی سطح کے اسوسی ایشن صدور نے بھی مخاطب کرتے ہوئے حکومتوں کے ڈیلروں کو درپیش مسائل کی یکسوئی کا مطالبہ کیا۔