راشن ڈیلرس کی یکم جولائی سے ہڑتال

حیدرآباد /15 جون ( سیاست نیوز ) حکومت کی جانب سے اقل ترین اجرتیں ادا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے راشن ڈیلرس نے یکم جولائی سے ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ حکومت نے بائیو میٹرک سسٹم متعارف کروایا ہے جس کی وجہ سے انہیں مشکلات پیش آرہی ہیں ۔ حیدرآباد راشن ڈیلرس اسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری پرساد گوڑ نے بتایا کہ 17 اپریل کو حکومت کو نوٹس دیتے ہوئے ہڑتال کی اطلاع دی گئی تھی ۔ اسی دوران محکمہ اوزان و پیمانہ جات کے کنٹرولر اکون سبھروال نے کہا کہ راشن ڈیلرس کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ہر مسئلہ کو حل کیا جاسکتا ہے اور ان کی شکایت کو حل کیا جاسکتا ہے ۔