راشن شاپس ڈیلرس کے مسائل کی یکسوئی کا تیقن

حیدرآباد۔ 29 اکتوبر (سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ بالخصوص گریٹر حیدرآباد سٹی کے راشن شاپس ڈیلرس کے درپیشن مسائل کی یکسوئی کرے گی بشرطیکہ راشن شاپس کے ذریعہ حکومت سربراہ کرنے والی اشیائے ضروریہ میں مبینہ بے قاعدگیوں کے بغیر عوام کو فراہم کرنے و پہونچانے کے اقدامات کریں۔ تلنگانہ اسٹیٹ راشن شاپس ڈیلرس ویلفیر اسوسی ایشن کے صدر مسٹر ایس ملیش کی زیرقیادت وفد سے ملاقات کرتے ہوئے وزیر سیول سپلائیز و فینانس مسٹر ای راجندر نے اس بات کا تیقن دیا اور راشن شاپ ڈیلرس کو مشورہ بھی دیا کہ وہ حقیقی طور پر عوامی خدمات انجام دیتے ہوئے عزت و وقار کی زندگی گزاریں۔ تلنگانہ اسٹیٹ راشن شاپس ڈیلرس اسوسی ایشن کے وفد نے مسٹر ای راجندر سے ملاقات کرکے راشن شاپس ڈیلرس اسوسی ایشن کو درپیش مسائل سے واقف کروایا اور ایک تفصیلی یادداشت بھی پیش کی جس کا مطالبہ کرنے کے بعد اپنا اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر سیول سپلائیز نے کہا کہ راشن شاپس ڈیلرس کو جو کمیشن دیا جاتا ہے، وہ ناکافی ضرور ہے اور حکومت اس بات کی نشاندہی کرچکی ہے۔ کارگزار صدر بی ویریشم ، جنرل سیکریٹری بی پرساد گوڑ و دیگر عہدیدار بھی شریک تھے۔