ممبئی ۔ 28اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) بامبئے ہائیکورٹ نے پولیس سے یہ کہا ہے کہ شہر میں مقیم ایک خاتون کا بیان قلمبند کیا جائے جس نے الزام عائد کیا ہے کہ خودساختہ سادھوی سکھویندر کور عرف رادھے ما نے اس کے سسرال کو ورغلایا ہے کہ جہیز کیلئے اُسے ہراساں کیا جائے ۔ جسٹس سادھنا جادھو نے یہ ہدایت یہاں بوریولی پولیس کو دی ‘جب کہ نکی گپتا کی داخل کردہ عرضی کی سماعت کی گئی ۔ نکی نے استدعا کی ہے کہ اُس کے بیان کی بنیاد پر مزید تحقیقات میں پولیس کی اعانت کرنے کی اجازت دی جائے ۔ ہائیکورٹ نے پولیس سے کہا کہ نکی گپتا کا بیان ریکارڈ کرے اور ضرورت ہو تو قانون کے مطابق آگے کی کارروائی کی جائے ۔ شکایت کنندہ کا کہنا ہے کہ پولیس نے ملزمین کی فہرست سے رادھے ما کا نام ہٹا دیا ہے ۔