راحیل شریف کی علیحدگی کی اطلاعات مسترد

اسلام آباد 3 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) حکومت پاکستان نے آج ان اطلاعات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا کہ سربراہ فوج جنرل راحیل شریف کو علیحدہ کرکے اُن کی جگہ ایک بااعتماد فوجی عہدیدار کو سربراہ فوج مقرر کیا جانے والا ہے۔ مرکزی وزیرداخلہ چودھری نثار احمد خان نے اس کی اطلاع دی۔