راحیل شریف کو امریکی فوج کا لی جین آف دی میرٹ کا اعزاز

واشنگٹن۔ 19 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاک آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو امریکی فوج کی جانب سے لی جین آف دی میرٹ کا اعزاز دیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لی جین آف میرٹ کا اعزاز، بہادری اور خطے میں امن و استحکام کے اعتراف میں دیا گیا۔پنٹگان آمد پر جنرل شریف کے اعزاز میں پریڈ کا انعقاد بھی کیا گیا،اس موقع پر امریکی چیف آف آرمی اسٹاف اور بحریہ کے جونیئرکمانڈنٹ بھی موجود تھے۔ جنرل شریف نے امریکہ میں سیویلین اور ملٹری قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کی ہیں۔

ممباسا کی مسجد پر دوبارہ دھاوا
نیروبی۔ 19 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام) کینیائی پولیس نے آج بندرگاہی شہر ممباسا کی ایک مسجد پر تازہ دھاوا کیا۔ پولیس کے سینئر عہدیدار رچرڈ این گاتیا نے بتایا کہ ہم اس کارروائی کی تفصیلات کا متعاقب افشاء کریں گے ۔ دو روز قبل پولیس نے اسی شہر میں چند مساجد پر دھاوا کرتے ہوئے وہاں ہتھیار اور صومالیہ کے القاعدہ سے ملحق الشباب عسکریت پسندوں کے کٹر حامیوں کو تلاش کیا تھا ۔