حیدرآباد۔12اکٹوبر ( سیاست نیوز) چیف سکریٹری ریاست تلنگانہ ڈاکٹر راجیو شرما نے چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی ہدایت پر ریاست آندھراپردیش کے ساحلی اضلاع میں طوفانی ہدہد کے زبردست اثر کی وجہ سے پیش آئے نقصانات و راحت کاری اقدامات کیلئے چیف سکریٹری آندھراپردیش مسٹر آئی وائی آر کرشنا راؤ سے ربط پیدا کرتے ہوئے رضاکارانہ خدمات کا پیش کیا ‘ تاہم چیف سکریٹری آندھراپردیش کی جانب سے حاصل ہوئے ردعمل کا علم نہیں ہوسکا ۔ آج ساحلی آندھرا کے اضلاع میں ہدہد طوفان سے پیش آئے زبردست نقصانات کو پیش نظر رکھتے ہوئے چیف سکریٹری تلنگانہ سے ربط پیدا کر کے آندھرا میں خدمات کی انجام دہی کا چیف سکریٹری آندھراپردیش سے ربط پیدا کر کے پیشکش کرنے کی ہدایت دی تھی جس کی روشنی میں ہی ڈاکٹر راجیو شرما چیف سکریٹری تلنگانہ نے آندھراپردیش میں اپنے ہم منصب آئی وی آر کرشنا راؤ سے ربط پیدا کر کے تفصیلی تبادلہ خیال کیا ‘ سکریٹریٹ ذرائع نے یہ بات بتائی ۔