لکھنو ۔ 14 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )مسلمانوں کو راغب کرنے کی کوشش کے طورپر صدر بی جے پی راج ناتھ سنگھ نے آج انتخابی مہم کے دوران چند شیعہ علماء سے ملاقات کی ۔ راج ناتھ سنگھ نے ٹوئٹر پر ان علماء کے ساتھ اپنی تصویر پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج ممتاز علماء جیسے مولانا کلب صادق ، مولانا خالد رشید اور مولانا کلب جواد سے ملاقات ہوئی ۔ راج ناتھ سنگھ اہم ترین ریاست اترپردیش میں مسلم طبقہ کی تائید حاصل کرنے کے لئے کافی کوشش کررہے ہیںاور وہ مسلم رائے دہندوں کو راغب کرنے میں مصروف ہیں کیونکہ مسلم ووٹ کلیدی اہمیت رکھتے ہیں۔