شمس آباد۔ 2 مارچ (سیاست نیوز) مسٹر بی جناردھن ریڈی وائی ایس آر کانگریس ڈسٹرکٹ کنوینر نے شمس آباد کے وٹے پلی موضع کا دورہ کرتے ہوئے پارٹی پرچم لہرایا۔ اس موقع پر انہوں نے گھر گھر جاکر عوام سے ملاقات کی اور کہا کہ وائی ایس آر پارٹی اقتدار پر آنے کے بعد راج شیکھر ریڈی کی اسکیمات کا دوبارہ آغاز کرے گی جس سے ہر طرف خوشحالی ہوگی۔ راج شیکھر ریڈی کے دور میں عوام خوشحال زندگی گذار رہے تھے۔ ان کے دور میں ہر خاندان خوشحال تھا اور ہر ایک شخص کے لئے اسکیمات موجود تھیں۔ ایمبولینس سرویس بھی راج شیکھر ریڈی نے ہی شروع کی تھی۔
اقلیتوں کیلئے 4 فیصد تحفظات کے علاوہ دیگر کئی اسکیمات کے ذریعہ انہوں نے ریاست کے عوام کے مسائل کو تقریباً حل کردیا تھا۔ کانگریس کے سینئر قائد جی وینکٹ ریڈی کا آج انتقال ہونے کی اطلاع ملنے پر جناردھن ریڈی نے شنکرا پور پہنچ کر ان کے افراد خاندان سے ملاقات کرکے اظہار رنج کیا۔ اس موقع پر کمار گوڑ شمس آباد منڈل کنوینر، نظیر خان، محمد اکرم خان، بالا کرشنا، پانڈو، کرشنا، محمد نعیم کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے۔