راج شیکھر ریڈی کو جگن موہن ریڈی کا خراج

حیدرآباد /2 ستمبر (سیاست نیوز) صدر وائی ایس آر کانگریس جگن موہن ریڈی نے اپنے ارکان خاندان کے ساتھ سابق چیف منسٹر ڈاکٹر راج شیکھر ریڈی کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔ ڈاکٹر راج شیکھر ریڈی کی پانچویں برسی کے موقع پر جگن نے اپنی والدہ وجیہ اماں، بہن شرمیلا، ارکان خاندان اور پارٹی کارکنوں کے ساتھ ایڈوپالا پایا وائی ایس آر گھاٹ پہنچ کر گلہائے عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ برادر انیل کمار، کڑپہ کے رکن پارلیمنٹ اویناش ریڈی، میئر سریش بابو کے علاوہ دیگر قائدین بھی موجود تھے۔