راج شیکھر ریڈی کا دور ہی ترقی یافتہ تھا : آر سدیشور کا بیان

شمس آباد ۔ 22 فبروری (سیاست نیوز) آر سدیشور وائی ایس آر ڈسٹرکٹ ایس سی سیل کنوینر نے شاہ آباد منڈل کے موضع سولی پیٹ کا دورہ کرتے ہوئے عوام سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سدیشور نے کہاکہ موجودہ حکومت سے عوام پریشان ہوچکی ہے اور بڑھتی مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام ہوچکی ہے۔ راج شیکھر ریڈی کے دور میں ہی ریاست کی ترقی ہوئی اور عوام کی فلاح و بہبود کے اسکیمات کو عمل میں لایا گیا تھا لیکن ان کی موت کے بعد حکومت نے راج شیکھر ریڈی کے اسکیمات کو چلانے میں ناکام ہوچکی ہے۔ وائی ایس آر کا مقصد عوام کے مسائل کو حل کرتے ہوئے ریاست کو خوشحال بنانا ہے۔ انتخابات میں وائی ایس آر کانگریس کی کامیابی یقینی ہے۔ جگن موہن ریڈی اقتدار پر آنے کے بعد ہی ریاست دوبارہ خوشحال زندگی گذارے گی۔ کانگریس کے دور میں ضلع رنگاریڈی میں عوام کئی مسائل سے دوچار ہیں۔ ہر مقام پر پینے کے پانی کی سہولت نہیں ہے۔ سڑکوں کی تعمیر و مرمت، انڈر گراونڈ ڈرینج کی ضرورت ہے۔ کئی خواتین کو پنشن نہیں دیا جارہا ہے۔ اس کے باوجود حکومت ترقی کا دعویٰ کررہی ہے۔ راج شیکھر ریڈی نے عوام کی سہولت کیلئے 108 ایمبولنس سرویس، دواخانوں میں مفت علاج کیلئے آدھار کارڈ اسکیم، فیس ری ایمبرسمنٹ طلباء کیلئے متعارف کئے تھے جس کے ذریعہ ہی ہر طبقہ کے لوگ خوشحال زندگی گذار رہے تھے اور ہر شخص اپنے بچوں کو تعلیم دلوا رہا تھا۔ جگن موہن ریڈی نے اعلان کیا کہ وہ اقتدار پر آنے کے بعد امابڑی اسکیم کے تحت اسکولی طلباء کو فی کس 500 روپئے، انٹر کیلئے 700 اور ڈگری کیلئے ایک ہزار روپئے دیں گے۔