گورنر ای ایس ایل نرسمہن کو مختلف قائدین کی مبارکباد
حیدرآباد یکم جنوری (سیاست نیوز) راج بھون حیدرآباد میں آج سال نو کی شاندار پیمانہ پر تقریب کا انعقاد عمل میں آیا اور اس موقع پر سماج کے مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والی شخصیت بشمول سیاسی و سماجی و مذہبی قائدین ریاستی وزراء ،ارکان پارلیمان ،ارکان اسمبلی و ارکان کونسل کی کثیر تعداد نے راج بھون پہنچ کر گورنر تلنگانہ و آندھرا پردیش مسٹر ای ایس ایل نرسمہن و لیڈی گورنر شریمتی ویملا نرسمہن سے ملاقات کر کے سال نو کی مبارکباد پیش کیں ۔ آج گورنر سے ملاقات کر کے مبارکباد پیش کرنے والی اہم شخصیتوں میں چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راو ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی، ڈاکٹر راجیا ،وزیر جے کرشنا راو، ارکان پارلیمان ونود کمار ،نرسیا ،ویشویشور ریڈی ، ارکان کونسل محمد سلیم ( ٹی آر ایس ) پی سدھاکر ریڈی کانگریس، صدر تلنگاہ پردیش کانگریس پی لکشمیا پروفیسر گنٹا چکراپانی صدر نشین تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن سی وٹھل ،متین الدین قادری ارکان ٹی ایس پی ایس سی ، چیف سکریٹری ریاست تلنگانہ ڈاکٹر راجیو شرما ، ڈائرکٹر جنرل آف پولیس تلنگانہ انوراگ شرما ،چیف سکریٹری ریاست آندھرا پردیش آئی وائی آر کرشنا راو ڈائرکٹر جنرل آف پولیس آندھرا پردیش جے وی رامڈو، اجے مشرا پرنسپال سکریٹری محکمہ نظم و نسق تلنگانہ و سٹی پولیس کمشنر مہیندر ریڈی کمشنر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن سومیش کمار، منیجنگ ڈائرکٹر آر ٹی سی پورتا چندرا راو منیجنگ ڈائرکٹر حیدرآباد میٹرو ریل پراجکٹ این وائی ایس ریڈی سابق میئر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن شریمتی بنڈا کارتیکا ریڈی و دیگر سیاسی قائدین و اعلی عہدیداران شامل ہیں۔