راجے وردھن راتھوڑ کا صنفی مساوات کا مطالبہ

جئے پور۔15مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات راجے وردھن سنگھ راتھوڑ نے کہا کہ سماج کو اپنے تمام بیٹے اور بیٹیوں کو مساوی سمجھنا چاہیئے ۔ ان کے درمیان صنف کی بنیاد پر کوئی فرق امتیازبرتنا نہیں چاہیئے ۔ خواتین کے کردار کو اُجاگر کرتے ہوئے راتھوڑ نے کہا کہ خواتین کی اُن کو زبردست تائید خاص طور پر اُن کی ماں اور بیوی کی تائید کی وجہ سے وہ جب فوج میں تھے تو وہ والمپک طمغہ جیتنے میں کامیاب رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین تمام شعبوں کی ماہر ہیں اور انہوں نے اپنے کارناموں سے ہر ایک کو ان پر فخر کرنے کا موقع دیا ہے ۔

نارائن بھائی دیسائی کی موت پر مودی کی تعزیت
نئی دہلی ۔15مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم نریندر مودی نے نامور گاندھیائی قائد نارائن بھائی دیسائی کے سورت کے ایک خانگی اسپتال میںآج انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی علمیت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ‘ جس کی وجہ سے گاندھی جی عوام سے بے انتہا قریب ہوگئے تھے ۔ میرا دل ان کے انتقال پر اداس ہے ۔ بھوان ان کی آتما کو شانتی دے ۔ 90سالہ دیسائی مہاتما گاندھی کے فرزند کے چہیتے تھے ۔ ان کا انتقال مہاویر ہاسپٹل سورت میںہوا ۔ ان کے فرزند نچی کیتا دیسائی نے کہا کہ ان کے والد مہاتما گاندھی کے پرسنل سکریٹری بھی تھے۔