نئی دہلی 29 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) راجیہ سبھا کے مانسون سشن کا آغاز 21 جولائی سے ہوگا ۔ راجیہ سبھا سیکریٹریٹ سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر جمہوریہ نے پارلیمنٹ کے ایوان بالا کا اجلاس 21 جون سے پارلیمنٹ مانسون سشن کے طور پر طلب کیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ 13 اگسٹ تک یہ سشن جاری رہے گا ۔