راجیہ سبھا انتخابات کے مقدمہ میں احمد پٹیل سپریم کورٹ سے رجوع

نئی دہلی :کانگریس پارٹی او رگجرات واحد مسلم رکن پارلیمان احمد پٹیل پچھلے سال ہوئے راجیہ سبھا انتخابات کے مقدمہ کو لے کر عدالت عظمیٰ سے رجوع ہوئے ہیں۔احمد پٹیل پچھلے سال بی جے پی کے صدر امیت شاہ اور مرکزی وزیر سمرتی ایرانی کو شکست دیتے ہوئے راجیہ سبھا الیکشن میں کامیابی حاصل کی ۔الیکشن سے عین قبل کانگریس کے ریاستی سربراہ بلونت سنگھ راجپوت نے پارٹی سے دستبرداری اختیار کرتے ہوئے بی جے پی میں شامل ہوگئے ہیں راجیہ سبھا کے امید وار کی حیثیت سے پرچہ نامزد گی داخل کیا ۔

اسی اثنا ء کانگریس کے پانچ ایم ایل ایز بھی پارٹی سے دور ہوگئے او رمزید آٹھ ارکان پارٹی سے کھلے عام علم بغاوت بلند کئے ۔یہ دیکھتے ہوئے کانگریس نے ۴۴؍ ایم ایل ایز کو بنگلور کے ایک ریسارٹ میں بند کردئے ۔احمد پٹیل نے راجیہ سبھا کے ممبر بنتے ہی الیکشن کمیشن کے فیصلہ پر ہائی کورٹ میں پٹیشن داخل کی ۔ہائی کورٹ نے ان کے پٹیشن کو مسترد کردیا ۔ہائی کورٹ کے اس فیصلہ کو چیلنج کر تے ہوئے احمد پٹیل نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ۔ان کا مقدمہ ایڈوکیٹ دیوت کامت اور گورتم لڑ رہے ہیں۔