نئی دہلی۔ 21 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج کہا کہ راجیہ سبھا کے انتخابات میں این او ٹی اے (نوٹا) کے آپشن کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔ چیف جسٹس دیپک مشرا اور جسٹسیس اے ایم کھنولکر اور ڈی وائی چندرا چند پر مشتمل ایک بینچ نے الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کو بالائے طاق رکھ دیا جس میں راجیہ سبھا انتخابات کیلئے بیالٹ پیپرس میں NOTA آپشن کی اجازت دی گئی ہے۔ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کے اعلامیہ میں سوال کیا اور کہا کہ NOTA ضلعی انتخابات میں انفرادی ووٹرس کی جانب سے اختیار کرنے اور اس پر عمل کرنے کیلئے ہے۔ یہ فیصلہ سیلیش مانو بھائی پارلر کی درخواست پر دیا گیا جو گزشتہ راجیہ سبھا انتخابات کے دوران گجرات اسمبلی میں کانگریس کے چیف وہپ تھے، جس میں پارٹی نے موجودہ رکن پارلیمان احمد پٹیل کو امیدوار بنایا تھا۔