راجیو گاندھی یونیورسٹی آف کالج ٹیکنالوجیز میں

مختلف جائیدادوں پر تقررات کا اعلان

حیدرآباد 15 جون (راست) جناب سید ناظم الدین صدر امان ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر اسوسی ایشن راہول کالونی ٹولی چوکی کے بموجب رجسٹرار کی جانب سے راجیو گاندھی یونیورسٹی آف نالج ٹیکنالوجیز گچی باؤلی میں غیر تدریسی عہدوں پر سپرنٹنڈنٹ، اکاؤنٹنٹ، آفس اسسٹنٹ، لائبریرین، ورکس انسپکٹر، فزیکل ایجوکیشن اور ہاسٹل و میس کیرٹیکر کی 31 جائیدادیں تقرر طلب ہیں۔ ان کے لئے تعلیمی قابلیت بی کام / ڈپلوما ان سیول انجینئرنگ، الیکٹریکل انجینئرنگ / ڈپلوما اِن آئی ٹی ، سی ایس ای، ای سی ای، فزیکل ایجوکیشن،ہوٹل مینجمنٹ کے علاوہ کمپیوٹر نالج بھی ضروری ہے۔ امیدوار کی عمر 30 جون 2014 ء کو 36 سال سے زائد نہیں ہونی چاہئے۔ درخواست کی رجسٹریشن فیس او سی / بی سی کیلئے 200 روپئے کو آندھرا بینک کے ذریعہ یا ڈی ڈی کے ذریعہ داخل کرنا ہوگا۔ درخواست کو آن لائن کے ذریعہ داخل کرنے کی آخری تاریخ 3 جولائی 2014 ء ہے۔ اس کا ایک پرنٹ معہ ضروری سرٹیفکٹس (Attested) کے ساتھ داخل کرنے کی تاریخ 7 جولائی 2014 ء ہے۔ تفصیلات ویب سائیٹ www.rgukt.in پر دستیاب ہیں۔