حیدرآباد 6 مئی (سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ نے باسر (ضلع عادل آباد) میں واقع راجیو گاندھی یونیورسٹی آف نالج ٹیکنالوجی میں مزید 500 نشستیں مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلہ میں حکومت کی جانب سے احکامات بھی جاری کئے گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ سال 2008-09 ء میں راجیو گاندھی یونیورسٹی آف نالج ٹیکنالوجیز واقع باسر میں نشستوں کی تعداد دو ہزار تھی لیکن وہاں پر درکار سہولتیں نہ رہنے کی وجہ سے ایک ہزار نشستوں کی حکومت کی جانب سے کمی کردی گئی تھی لیکن نئے تعلیمی سال سے مذکورہ یونیورسٹی میں 500 نشستوں کا اضافہ کرنے حکومت کی جانب سے احکامات جاری کئے گئے۔