راجیو گاندھی کے قاتلوں کو رہا کرنے ٹاملناڈو کابینہ کی سفارش

گورنر بنواری لال پروہیت کو سفارشی مکتوب روانہ
چینائی ۔ /9 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ٹاملناڈو کابینہ نے آج ریاستی گورنر بنواری لال پروہیت سے سفارش کی ہے کہ وہ راجیو گاندھی قتل کیس میں ماخوذ 7 ملزمین کی رہائی کیلئے اقدام کریں ۔ اس سفارش کو فوری طور پر گورنر کے پاس روانہ کیا جائے گا ۔ ٹاملناڈوکے وزیر ڈی جیا کمار نے کہا کہ چینائی میں کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں قرارداد منظور کرتے ہوئے گورنر سے نمائندگی کا فیصلہ کیا گیا ۔ چیف منسٹر کے پلانی سوامی کی قیادت میں منعقدہ اجلاس کے دوران ریاستی وزراء بھی شریک تھے ۔ اس کابینہ میں چینائی سنٹرل ریلوے اسٹیشن کا نام تبدیل کرتے ہوئے ایم جی رام چندرن سنٹرل ریلوے اسٹیشن سے موسوم کرنے کی سفارش کی گئی ۔ اور سابق چیف منسٹر جئے للیتا کو بھارت رتن ایوارڈ دینے کا مرکز سے مطالبہ کیا گیا ۔