راجیو گاندھی قتل کیس، نلینی کی درخواست پر مرکز کو نوٹس

نئی دہلی۔/25جولائی، ( سیاست ڈاٹ کام ) سپریم کورٹ نے آج مرکز کونوٹس جاری کی ہے کہ راجیو گاندھی قتل کیس میں عمر قید کی سزا کاٹ رہی ایس نلینی کی درخواست پر جس میں ان کے اور دیگر 6مجرمین سزاء یافتہ کی رہائی کیلئے مرکز کی منظوری کے قانونی اختیارات اور جواز کو چیلنج کیا گیا ہے۔ چیف جسٹس آر ایم لودھا کی قیادت میں ایک بنچ نے مرکز سے اس چیلنج کا جواب طلب کیا ہے جس نے ( مرکز ) قبل ازیں یہ استدلال پیش کیا تھا کہ ٹاملناڈو اس کی منظوری کے بغیر سزا یافتہ مجرمین کو رہا نہیں کرسکتا اور ان کی رہائی کے لئے ریاستی حکومت کے فیصلہ کو روک دیا تھا۔ اپنی درخواست میں نیلنی نے دفعہ 435(I) کو چیلنج کیا ہے۔