حیدرآباد 30 اکٹوبر (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت کے چیف سکریٹری راجیو شرما 30 نومبر کو سبکدوش ہوں گے۔ حکومت نے نئے چیف سکریٹری کے تقرر کا عمل شروع کردیا ہے۔ اگرچہ دوڑ میں اسپیشل سکریٹری رتبہ کے کئی سینئر عہدیدار موجود ہیں لیکن معلوم ہوا ہے کہ حکومت عہدیدار بنوے کمار کو چیف سکریٹری بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس وقت بنوے کمار نئی دہلی میں وزارت کامرس و انڈسٹری کے سکریٹری ہیں۔ انھیں نظم و نسق کا وسیع تجربہ ہے۔ کامرس میں بھی وہ گہری نظر رکھتے ہیں۔ چیف سکریٹری کے عہدہ کے لئے جو دوسرے عہدیدار دوڑ میں ہیں ان میں اسپیشل چیف سکریٹری ایس کے جوش (آبپاشی)، ایس پی سنگھ (پنچایت راج) اور اجئے مشرا (کمرشیل ٹیکس) شامل ہیں۔