حیدرآباد۔/30نومبر، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ نے ریاست کے پہلے چیف سکریٹری راجیو شرما کو حکومت کا مشیر اعلیٰ نامزد کیا ہے۔ انہوں نے راجیو شرما کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ’’ اوپنر کی حیثیت سے بیاٹنگ کرتے ہوئے سنچری مکمل کرنے والے کھلاڑی ‘‘ ہیں۔ اس کے علاوہ چیف سکریٹری کی ذمہ داری قبول کرنے والے پردیپ چندرا کو ’’ آل راؤنڈر ‘‘ قرار دیا۔ راجیو شرما آج بحیثیت چیف سکریٹری سبکدوش ہوگئے۔ سکریٹریٹ میں تہنیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر نے یہ بات کہی۔ اس موقع پر ڈپٹی چیف منسٹرس محمد محمود علی، کڈیم سری ہری کے علاوہ وزراء اور مختلف محکمہ جات کے اعلیٰ عہدیدار موجود تھے۔ کے سی آر نے کہا کہ راجیو شرما کی خدمات ناقابل فراموش ہیں انہوں نے تلنگانہ کو ترقی یافتہ بنانے میں اہم رول ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ راجیو شرما نے بحیثیت اوپنر میدان میں اُتر کر اپنی سنچری مکمل کی ساتھ ہی چیف سکریٹری کی ذمہ داری قبول کرنے والے پردیپ چندرا کو آل راؤنڈر قراردیا ۔
دیتے ہوئے کہا کہ وہ جتنی اچھی بیاٹنگ کرتے ہیں اتنی ہی اچھی بولنگ اور فیلڈنگ بھی کرتے ہیں۔