راجہ پکسے کو مدعو نہ کرنے مودی سے نمائندگی

نئی دہلی۔/23مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) ایم ڈی ایم کے سربراہ وائیکو جو این ڈی اے کے حلیف ہیں، نے آج آئندہ وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں صدر سری لنکا مہندا راجہ پکسے کو مدعو کئے جانے کی مخالفت کی۔ اس موقع پر انہوں نے نریندر مودی کے علاوہ صدر بی جے پی راج ناتھ سنگھ سے گذارش کی کہ وہ مہندا راجہ پکسے کو مدعو کئے جانے کے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں ۔ تمل قائد نے بی جے پی قائدین امیت شاہ اور ارون جیٹلی کی موجودگی میں نریندر مودی سے ملاقات کی۔